Tum rehnuma ho maula payambar ki shaan ke
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan Askari (a.s)
تم رہنما ہو مولا پیمبر کی شان کے
تم ہو امام مولا امام زمان کے
ٹھہریں تمہارے سامنے کیا لشکر و سپاہ
تم خود ہی عسکری ہو زمان و مکان کے
بیٹا تمہارا آخری حجت خدا کی ہے
سر جس کے در پہ خم ہیں زمین آسمان کے
قرآن منزلت ہے تمہاری ہر ایک بات
تم گیارہویں علی ہو زبان و بیان کے
وہ جرات بیان تھی حاکم کے سامنے
ہوتے تھے پاش پاش کلیجے چٹان کے
تم وارث علی و نبی ابن فاطمہ
تم ترجماں رہے ہو خدا کی زبان کے
حسن حسن علی کی زکاوت رضا مزاج
رب نے بنایا نور رسالت میں چھان کے
اجداد کی طرح پس زنداں بہت سہے
دشمن تھے منکران خدا ان کی جان کے
مشہور ہے زمانے میں تفسیر عسکری
سوتے تھے آپ علم کی چادر کو تان کے
ریحان جو بھی ان کی فضیلت میں شک کریں
پہچان لیجے لوگ ہیں کس خاندان کے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.