Ibn-e-Raza Zaki o Hasan Askari Hain Aap
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan Askari (a.s)
ابن الرضا ذکی و حسن عسکری ہیں آپ
انوار مصطفی میں ڈھلی روشنی ہیں آپ
موج علوم بحر سخا و عطا بھی ہیں
عکس نبی کہیں، کہیں بالکل علی ہیں آپ
وہ حرف جو دعا میں اثر کی دلیل ہے
عرفان و آگہی کا وہ حرف جلی ہیں آپ
اک حرف میں چھپی ہوئی پوری کتاب ہیں
لشکر ہیں اپنی ذات میں وہ عسکری ہیں آپ
بیٹا امام عصر ہے حجت خدا کی ہے
وارث امام عصر کے حق کے ولی ہیں آپ
اسلام کو اسیر نہ ہونے دیا کبھی
زنداں میں جد کبھی رہے قیدی کبھی ہیں آپ
منکر خدا کے دین کے ابتر ہوئے تمام
بو لہبیت میں نقش ابو طالبی ہیں آپ
انسان دوستی کا سبق آپ سے ملا
نازاں ہے جس پے دوستی وہ دوستی ہیں آپ
مولا نے اپنے فیض سے شاعر بنا دیا
ریحان ان کے دم سے ریحان اعظمی ہیں آپ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.