Momino ye hai janaza Abid e beemar ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
مومنوں یہ ہے جنازہ عابد بیمار کا
جو کبھی بھولا نہ منظر شام کے بازار کا
دھوپ تھی اور پیاس تھی اور تازیانہ تھا غذا
خوں بھی جاری جسم سے تھا شاہ کے دلدار کا
دی صدا زینب نے بابا کو لعینوں نے کہ جب
پشت سے کھینچا تھا بستر عابد بیمار کا
ماں پھپھی بہنیں کھڑی تھیں بے ردا بازار میں
تھا عجب یہ امتحاں اس قافلہ سالار کا
برسر محفل تعارف بیبیوں کا جب ہوا
شرم سے سر جھک گیا اس بیکس و لاچار کا
کچھ نہیں پرواہ ستائش کی بروز حشر ہی
دیں گے مولا خود صلہ مجھ کو میرے اشعار کا
اب دعا یہ ہے شجیعہ کی امام عصر سے
سلسلہ جاری رہے افکار کے اظہار کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.