Main Deen e Muhammad Ko Baqa Dene Chali Hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
میں دین محمد کو بقا دینے چلی ہوں
بیمار ہے وہ اس کو شفا دینے چلی ہوں
اسلام تیرا دھوپ میں باطل کی ہے یا رب
اسلام پہ میں سر کی ردا دینے چلی ہوں
اللہ میرا حوصلہ تم دیکھنا بن میں
عباس سا میں شاہ وفا دینے چلی ہوں
ہمشکل پیمبر ہے مجھے جان سے پیارا
میں تیرے لیے اس کا گلا دینے چلی ہوں
اب رنگ شہادت کا تیرے دیں پہ چڑھے گا
میں قاسم و اکبر کی حنا دینے چلی ہوں
توہین امامت کی ہوئی دشت بلا میں
میں شام میں ظالم کو سزا دینے چلی ہوں
ہم آل محمد ہیں نہیں ظلم سے ڈرتے
سفیان کے پوتے کو بتا دینے چلی ہوں
توقیر کہا بی بی نے ماتم کی صدا سے
میں قصر یزیدی کو مٹا دینے چلی ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.