Paigham Hussain Ibn e Ali Zinda Rahega
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s)
پیغام حسین ابن علی زندہ رہے گا
اسلام سدا زندہ و پائندہ رہے گا
احمد کے نواسے کا حقیقت میں کرم ہے
اسلام سلامت ہے حفاظت میں حرم ہے
شبیر تو انسان کی عظمت کا بھرم ہے
عظمت کا یہ تارا یونہی رخشندہ رہے گا
مٹ جائے گا ہر نقش ہر اک شے کو فنا ہے
لیکن شاہ مرداں کی قسم حق کو بقا ہے
شبیر نے خنجر کے تلے وعدہ لیا ہے
اسلام سدا زندہ و پائندہ رہے گا
ہر سال محرم میں مناتے ہیں یہی غم
کرتے ہیں یونہی سید ابرار کا ماتم
ہم اہل عزا طور بدلتے نہیں ہر دم
جو کل تھا وہی آج ہے آئندہ رہے گا
پھر سوچ لے ہے وقت ابھی خوب سمجھ لے
شبیر کو عظمت کی کسوٹی پہ پرکھ لے
یہ بات حقیقت ہے اسے ذہن میں رکھ لے
حق ابھرے گا باطل سدا شرمندہ رہے گا
پھر کھیل رہے ہیں وہ وہی کھیل پرانا
ابلاغ کی قوت سے حقیقت کا دبانا
یہ سچ ہے کہ جھوٹوں کا جہنم ہے ٹھکانا
شرمندہ سدا ظلم کا کارندہ رہے گا
شبیر کا ماتم نہ رکے گا نہ رکا ہے
واللہ یہ معصومہ عالم کی دعا ہے
اس غم کے مقابل میں جو غم لایا گیا ہے
باطل ہے وہ مٹ جائے گا حق زندہ رہے گا
آئینے کی صورت سے ہر ایک چہرہ عیاں ہے
زر کس کا ہے سوداگر ایمان کہاں ہے
کچھ دشمن آل کی حد اہل جہاں ہے
کب تک یہ دلوں میں پسر ہندہ رہے گا
سچ سچ ہے زمانے میں فسانہ ہے فسانہ
آسان نہیں حق کی یہ آواز دبانا
عالم میں ہے ممتاز محمد کا گھرانا
یہ تابہ ابد حق کا نمائندہ رہے گا
شبیر نے واللہ بڑا کام کیا ہے
اسلام پہ جو تیر چلا دل پہ لیا ہے
خون رگ گردن سے اسے غسل دیا ہے
اسلام کا چہرہ یونہی تابندہ رہے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.