Hum se gham e Shabbir bhulaya nahi jata
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Sonu, Monu
ہم سے غم شبیر بھلایا نہیں جاتا
یہ داغ کلیجے سے مٹایا نہیں جاتا
اتنے تن شبیر پے ہیں تیر نمایا
بچی کو بھی سینے سے لگایا نہیں جاتا
قاسم کی نہ امید رکھو مادر قاسم
لاشے کی یہ حالت ہے کہ لایا نہیں جاتا
اٹھتے ہیں کبھی بیٹھتے ہیں مولا اکیلے
کیا لاشہء فرزند اٹھا نہیں جاتا
ہے لاشہء اکبر پے بجھی پیاس کی ہچکی
خط فاطمہ صغری کا سنایا نہیں جاتا
ماتم میں نثار اشک بہانے کے یہ دن ہیں
میلہ تو محرم میں منایا نہیں جاتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.