Haye Darya Pe Hua Qatl Alamdar Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Saleem Mastan
ہائے دریا پہ ہوا قتل علمدار حسین
زین سے گھوڑے کی جب غازی علمدار گرے
خاک پر تھام کے دل سید ابرار گرے
کہہ کے یہ اہل حرم سارے دل افگار گرے
تھام کر روئے کمر اپنی شہنشاہ امم
دل یہ پہلے ہی بہتر کا اٹھائے ہوئے غم
نوحہ کرتے تھے یہی کرتے ہوئے شہ ماتم
ہائے سکینہ تیرے گوہر کی خدا خیر کرے
ہائے زینب تیری چادر کی خدا خیر کرے
ہائے اب عابد مضطر کی خدا خیر کرے
آنکھ میں حضرت عباس علمدار کے تیر
اور اک آنکھ میں خوں دیکھ کہ روئے ہیں شبیر
بھائی اس حال میں دیکھا ہے تجھے یہ تقدیر
کرتے تھے پیٹ کے سر نوحہ یہی مولا حسین
میری ڈھارس تھا یہی مرتضی کا نور عین
ہو گیا قتل میرا بھائی نہیں دل کا چین
کہتے تھے حضرت شبیر میرے دل کی آس
مجھ کو اک بار ذرا بھائی پکارو عباس
کہتے ہی بھائی میرے غازی کی ہے رک گئی سانس
ماتم حضرت عباس بپا کرتے رہو
اے ظہور اور سلیم اب یہ عزا کرتے رہو
یاد عباس میں یہ کہہ کے بکا کرتے رہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.