Jaaon Main Karb O Bala
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mesum Kashmiri
کرم کے اور عطاؤں کے اک سمندر کو
یہیں زمین پہ خلد بریں کے منظر کو
ترستی رہتی ہیں آنکھیں حسین کے در کو
اے کاش دیکھوں کبھی تو میں قبر سرور کو
ہے یہی دل کی دعا جاؤں میں کرب و بلا
ہو مقدر میں لکھا جاؤں میں کرب و بلا
بند سارے ہی کیئے اس وبا نے رستے
کیوں زیارت کے لیئے دل نہ میرا ترسے
پھر کھلے ہر رستہ جاؤں میں کرب و بلا
یاعلی سن لو صدا دور مشکل کر دو
روضہ شاہ وفا میری منزل کر دو
ہو کرم بہر خدا جاؤں میں کرب و بلا
کربلا جاؤں کروں ماتم شاہ امم
اشک آنکھوں میں رہیں یوں ہو شبیر کا غم
ہے تمنائے عزا جاؤں میں کرب و بلا
ایک پل ہی کو سہی شہ کی تربت دیکھوں
اوج پر میں بھی ذرا اپنی قسمت دیکھوں
دیکھوں جنت کی فضا جاؤں میں کرب و بلا
کیا کروں اب تو کہیں چین ملتا ہی نہیں
کربلا آئے نظر تو جھکاؤں میں جبیں
مجھ کو لے جائے ہوا جاؤں میں کرب و بلا
ہر گھڑی تشنہ لبوں کا جو احساس رہا
اس لیئے ورد زباں نام عباس رہا
باوفا کہتا ہوا جاؤں میں کرب و بلا
ہاں میرا حرف دعا حسن گفتار ہوا
شاہ سے الفت کا پھر سے اظہار ہوا
جب بھی میثم نے کہا جاؤں میں کرب و بلا
میرے مولا آقا یا امام مہدی
اب خبر مل جائے آپ کے آنے کی
غیب کی سن لوں صدا جاؤں میں کرب و بلا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.