Karbala Na Bhoolain Gay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Nadeem Sarwar
بھول جائیں گے ہر غم، غم ترانہ بھولیں گے
کربلا نہ بھولیں گے، کربلا نہ بھولیں گے
کیسے بھول جائیں مقتل حسین کو
کیسے بھول جائیں فاطمہ کے بین کو
باخدا نہ بھولیں گے غم ترانہ بھولیں گے
وہ ستم وہ ظلم وہ جفا کے سلسلے
علقمہ کے سامنے خیام جل گئے
نینوا نہ بھولیں گے غم ترانہ بھولیں گے
جس جگہ حسین کا جواں ہوا شہید
جس جگہ ہوا تھا ایک بے زباں شہید
وہ جگہ نہ بھولیں گے غم ترانہ بھولیں گے
وہ لہو بھرا علم وہ مشک خوں بھری
انتظار آب میں سکینہ مر گئی
سانحہ نہ بھولیں گے غم ترانہ بھولیں گے
خون روئے جس کے غم میں عمر بھر امام
لے گئی تھی لوٹ کر ردا جو فوج شام
وہ ردا نہ بھولیں گے غم ترانہ بھولیں گے
السلام اے کربلا کی خاک السلام
السلام اے دفن جسم پاک السلام
یہ صدا نہ بھولیں گے غم ترانہ بھولیں گے
سرور و ریحان آرزو ہے یہی
روضہ حسین پہ ہو سب کی حاضری
یہ دعا نہ بھولیں غم ترا نہ بھولیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.