Sab ton uchiyan sab ton wadhya shaan
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
سب توں اچیاں سب توں ودھیا شان یاعلی تو ولیاں دا سلطان
تیرہ رجب کو کعبہ بولا
مرے قبلہ مرے مولا
میرے مولا آؤ رکھو قدم
میرے آقا آؤ رکھو قدم
قدموں سے ترے بڑھ جائے گی مری شان
ماتمی سارے تیرے سوالی
در پہ کھڑے ہیں بن کے بھکاری
نوکر ہیں ترے حور و ملک
قدموں میں پڑا ہے تیرے فلک
درزی ہے ترے حسنین کا وہ رضوان
ہیں تیرے شیعہ نوح و آدم
تو نے بنایا سارا عالم
ہر نبی کے لب پر تری ثنا
ہر نبی پہ واجب تری ولا
ہے تیری ولا سے نبیوں کی پہچان
مولا علی ہے جو ترا منکر
دشمن خالق ہے وہ مقصر
شیطاں کا پسر منکر ہے ترا
ملتی ہے اسے لعنت کی سزا
بس تیرا محب دنیا میں ہے انسان
اپنا عقیدہ صرف یہی ہے
ایک خدا ہے ایک علی ہے
یہ کام خدا کا کرتا ہے
مردے کو زندہ کرتا ہے
بولا یہ نصیری حیدر ہے یزدان
خیبر کو اکھاڑا حیدر نے
مرحب کو پچھاڑا حیدر نے
جب علی ولی کی تیغ چلی
خوش ہو کے بولے پیارے نبی
اے میرے علی میں واری میں قربان
میرے علی کی ذات عجب ہے
رب کا کرم ہے رب کا غضب ہے
رکھتا ہے زمانے پر قدرت
قاتل کو پلاتا ہے شربت
رحمت پہ علی کی دنیا ہے حیران
شافع محشر علی علی ساقی کوثر علی علی
نفس پیمبر علی علی زہرا کا شوہر علی علی
مولائے قنبر یا حیدر
آقائے ابوذر یا حیدر
دیکھ کے تجھ کو کہتا ہے سلمان
راس ہے ہم کو تیری فقیری
روز ازل سے ہم ہیں غدیری
معراج نظر کو ہونے لگی
پالان پہ جونہی آئے نبی
تھا طور سے اونچا خم کا وہ پالان
میرے علی کا پہلا ہے نمبر
کہتا ہے یہی لعل قلندر
ہر دم تھا لب پر نام علی
پرواز تھی اونچی سائیں کی
تھا لعل قلندر کا دم دم اعلان
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.