Allah mere Allah zindan se riha ho gaye sadat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rehaai recited by Nadeem Sarwar
اللہ میرے اللہ زنداں سے رہا ہو گئے سادات
زنداں سے رہا ہو گئے سادات
اللہ یہ کیا ہو گئے سادات
خود کرب و بلا ہو گئے سادات
اے شامیو اب چین سے آرام سے سونا
بے چین کرے گا نہ کسی بچی کا رونا
جو شب کو بکا کرتی تھی روئے گی کبھی نہ
یہ کیسی رہائی ہے کے دل خوش نہیں ہوتا
کیا رہ گیا زنداں میں کہ ہر قیدی ہے روتا
ہاں اپنی سکینہ سے جدا ہوتے ہیں سادات
سجاد نے زیور جو اسیری کے اتارے
سوکھے ہوئے سب زخم ہرے ہو گئے سارے
سر دیکھ کے بابا کا تڑپ کر وہ پکارے
زینب نے کہا قید میں ہے میرا خزانہ
اے عورتوں جب شام ڈھلے اس طرف آنا
تربت پہ سکینہ کی دیا ایک جلانا
کلثوم جو اک لفظ ابھی تک نہ تھی بولی
جس وقت رسن بازو سے سجاد نے کھولی
کہنے لگی کیا جائے وطن خالی ہے جھولی
زینب نے ردا پا کے کہا شکر خدا ہے
عباس میرے بھائی مگر صدمہ بڑا ہے
سر ننگے ہمیں سارا جہاں دیکھ چکا ہے
کیا شان تھی سادات کی جب گھر سے چلے تھے
محمل تھی عماری بھی تھی مشکیزے بھرے تھے
عباس علمدار علم کھولے ہوئے تھے
یہ قافلہ جب کرب و بلا لوٹ کے آیا
دیکھا کہ پڑا دھوپ میں ہے بھائی کا لاشہ
زینب نے سر خاک بلا خود کو گرایا
روضے پہ محمد کے جو سیدانیاں پہنچیں
اے سرور و ریحان نگاہیں بھی جھکی تھیں
دکھلا کے نشاں رسی کے زینب یہ پکاری
گلیوں میں مدینے کی عجب شور بپا ہے
صغری سے ابھی آ کے کسی نے یہ کہا ہے
آ صغری تیرا بابا وطن لوٹ رہا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.