Waqt e Rukhsat Baap Ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Nadeem Sarwar
وقت رخصت باپ کو بیٹے کا مڑ کر دیکھنا
کربلا، کربلا، کربلا اب انتہائے صبر سرور دیکھنا
ماں کے ارمانوں کی چادر کا عمامہ سر پہ ہے
فاطمہ صغری کی آنکھوں کا اجالا سر پہ ہے
بگڑے گا اک پل میں کتنوں کا مقدر دیکھنا
دور تک جاتے ہوئے دیکھا کیئے کیسے حسین
ٹھوکریں کھا کھا کے خود سنبھلا کیئے کیسے حسین
اے علی اکبر ذرا پیچھے پلٹ کر دیکھنا
اٹھ رہا ہے گر رہا ہے ایک پردہ بار بار
ام لیلی کا یہ خیمہ ہے میرے پروردگار
لاش جب آئی تو مر جائے گی مادر دیکھنا
دوش پر بکھری ہوئی زلفیں اڑاتی تھی ہوا
بکھری زلفوں سے نکھرتی جا رہی تھی کربلا
موت کی جرات نہیں تھی آنکھ بھر کر دیکھنا
اے حسین ابن علی جاؤ نہ اکبر کے قریں
ظلم ایسا ہو گیا ہے تاب لا سکتے نہیں
کیا گوارہ ہے سناں سینے کے اندر دیکھنا
ہائے مقتل گھٹنیوں کے بل چلا ہے اک پدر
کہتا ہے آواز دے مجھ کو میرے نور نظر
کھو گئی بینائی میری میرے دلبر دیکھنا
مرتے دم اکبر کو ڈر ہے ماں نہ آجائے کہیں
بہہ رہا ہے خوں میرے سینے سے رنگیں ہے زمیں
کہہ دو اماں سے مجھے یوں نہ تڑپ کر دیکھنا
امتحاں ہے بوڑھے کاندھوں کا جواں بیٹے کی لاش
خوں میں ڈوبی کسطرح دیکھے گی ماں بیٹے کی لاش
اس جگہ اولاد والو خود کو رکھ کر دیکھنا
خون ہوتا ہے جگر ریحان و سرور اس گھڑی
سوچتے ہیں حضرت شبیر کی جب بیکسی
باپ کا رک رک کے اور بیٹے کا مڑ کر دیکھنا
بابا میری ماں میرے غم کو اٹھا سکتی نہیں
نیند ایسی آ رہی ہے ماں جگا سکتی نہیں
زخم میرا ماں کی نظروں سے بچا کر دیکھنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.