Mere sar pe lillah rehne de chadar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Nadeem Sarwar
ہائے سلامی لعینوں نے کیا کیا جفا کی
نشانی ہوئی آج مشکل کشاء کی
تھی شام غریباں قیامت بپا تھی
اور اک ہاتھ زینب کی چادر تک آیا
وہ زینب کے لب پر فقط اک صدا تھی
کچھ اے شمر قیمت سمجھ اس ردا کی
کہ یہ پاک چادر ہے خیر النساء کی
کھلے سر جسے بھائیوں نے نہ دیکھا
اٹھا رات میں جس کی ماں کا جنازہ
وہ دن میں ہے محتاج بس اک ردا کی
لو باندھو میرے ہاتھ کہتی تھی زینب
نہ چھینو ردا کہہ کے روتی تھی زینب
میں مظلوم بیٹی ہوں مشکل کشا کی
ذرا جاگ اے میرے غیور بھائی
کہ اب بات میری ردا تک ہے آئی
بہن کو ضرورت ہے تیری وفا کی
اٹھو میرے سجاد جلتے ہیں خیمے
سنبھالوں اکیلی میں بچوں کو کیسے
میں کیسے سہوں سختیاں اشقیا کی
وہ شام غریباں میں بابا کا آنا
وہ زینب کا ہاتھوں سے چہرہ چھپانا
خدا سے ردا کے لیے التجا کی
تماشائی کوفے کی گلیوں میں کہتے
زمانے بدلتے ہیں لمحوں میں کتنے
کہ سر ننگے زینب ہے قدرت خدا کی
وہ مائیں وہ بہنیں کنیزان زینب
جو ہیں آج بھی پرسہ داران زینب
رکھیں لاج زینب کی بس اس صدا کی
گئے ان کے روضے پہ ریحان و سرور
ملا اک سکوں شہ کا نوحہ سنا کر
خلش آج تک ہے مگر اس بکا کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.