Zinda rahe hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
زندہ رہے حسین تیرا غم منائیں گے
اے فاطمہ کے لال یہ وعدہ نبھائیں گے
گھر میں ہمارے آئیں گی مجلس میں فاطمہ
فرشِ اعزا کے ساتھ یہ دل بھی بچھائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
جھولے عماریاں یہ شبیہہِ یہ تعزیئے
تہذیبِ غم سے درد کے منظر سجائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
یہ اُن کا ہے جلوس جو پیاسے ہوئے شہید
ہم اس کے راستے میں سبیلیں لگائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
کہتے ہیں چھوٹے چھوٹے سے بچے یہ باپ سے
اک روز بابا جان یہ علم ہم اُٹھائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
کچھ دیر ذوالجناح میرے گھر پہ روک دو
پیاسے کی اس سواری کو پانی پلائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
بچپن سے ہے دُعا کے بنائیں گے گھر جہاں
عاشور خانہ گھر میں وہاں ہم سجائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
گھر میں اگر ہو نظرِ سکینہ تو ہے یقیں
اُس نظر میں سکینہ کے عموں بھی آئیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
کس شان کے ملے ہیں نمازی حسین کو
تیروں کے سامنے یہ مُصلے بچھائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
بچوں کو اپنے سجدئہ شبیر کی قسم
ماتم کے ساتھ ساتھ نمازیں سکھائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
رہِ حُسینیت کے شہیدو سلام لو
ان کو نہ اپنے دل سے کبھی ہم بھُلائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
بعدِ ظہور ہو گا محرم کا یہ حشم
ہم کربلا امام کے ہمراہ جائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
نوحہ بھی ہے سفیرِ اعزا سرور و ہلال
جس دیس بھی جائیں گے نوحہ سُنائیں گے
زندہ رہے حسین تیرا ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.