Jo Bhi Masroof Salam Shuhada Rehta Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nadeem Sarwar
جو بھی مصروف سلام شہدا رہتا ہے
گو وہ رہتا نہیں پر نام سدا رہتا ہے
اے فلک بعد فنا کاٹے گئے دست حسین
اک نہ اک ظلم ترے گھر میں نیا رہتا ہے
شمر کہتا تھا یہی ماں ہے علی اکبر کی
جس کا اک ہاتھ کلیجے پہ دھرا رہتا ہے
ہے یہ شرمندگی پانی کے نہ پہچانے کی
نیزے پہ بھی سر عباس جھکا رہتا ہیں
شام ہوتی ہے تو اونٹوں سے اترتے ہیں حرم
پر سر شاہ تو نیزے پہ چڑھا رہتا ہے
رو کے یہ ہند کی بیٹی نے سکینہ سے کہا
سر تیرا کس لیے ہر وقت کھلا رہتا ہے
وہ لگی کہنے کے یتیموں کی نشانی ہے یہی
کرتا بے وارثی بچوں کا پھٹا رہتا ہے
باپ مارا گیا بھائی موئے زنداں میں پھنسی
اس مصیبت میں بھلا ہوش بجا رہتا ہے
طوف کعبہ کا تجھے شوق ہے از بس کہ دبیر
مضطرب دل صفت قبلہ نما رہتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.