Bharay Darbar Main Bulaya Gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Anjuman Guldasta-e-Jaffria
بھرے دربار میں بلایا گیا
ہائے زہرا کو یوں ستایا گیا
باپ کے نام پر حکومت تھی
اور بیٹی کا گھر جلایا گیا
کیا مدینے کے لوگ اندھے تھے؟
ہاتھ زہرا پہ جب اٹھایا گیا
مرتضی چیخ چیخ کر روئے
ہاتھ پہلو سے جب ہٹایا گیا
لوگ چلتے رہے جلے در پر
در کو زہرا سے نہ اٹھایا گیا
رات کی جل چکی تھی وہ چوکھٹ
کوئی رونے مگر نہ آیا گیا
پڑھا جس در پہ مصطفی نے درود
ٹھوکروں سے اسے گرایا گیا
کیسے ثقلین پسلیاں ٹوٹیں
صرف زینب کو یہ بتایا گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.