Jao Ke Na Ab Dair Karo
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
قافلہ لٹ گیا اماں میرا لشکر نہ رہا
رہ گیا درد کمر ہائے برادر نہ رہا
اور اب دم ذبح یہ پورے میرے ارماں کرنا
اماں نانا کی نشانی علی اکبر نہ رہا
اب خبر آپ نے لی گھر کی کہ جب گھر نہ رہا
عرش کے نیچے نہ بالوں کو پریشاں کرنا
جاؤ کہ نہ اب دیر کرو دیکھو نہ اماں
اب لال تیرا زین پہ ہے اور نہ زمیں پر
آپ آئی ہیں اماں میں سلامی کو نہ اٹھا
ہے درد کلیجے میں جو اٹھنے نہیں دیتا
حسرت تھی تیرے پہلو میں دم میرا نکلتا
میں چین سے سو جاتا تیری گود میں مادر
کچھ دیر میں نیزے پہ رکھا ہوگا میرا سر
نہ دیکھنا اس وقت مجھے مادر مضطر
چل جائے گا اس وقت تیرے قلب پہ خنجر
گھوڑے ابھی دوڑیں گے میری لاش کے اوپر
میں صبح سے تا عصر اٹھاتا رہا لاشے
دامن میں چنے قاسم نوشاہ کے ٹکڑے
لپٹا علی اکبر کا کلیجہ تھا سناں سے
اماں میرے چہرے پہ ہے خون علی اصغر
کس حال میں اماں ہے تیری گود کا پالا
مقتل میں میرا کھو گیا ہر ایک اجالا
ہے کون سکینہ کو میری پوچھنے والا
سوئے گی میرے سینے پہ کیسے میری دختر
دیکھو تو قیامت ہے بپا اہل حرم میں
خیمے سے نکل آئی ہے زینب میرے غم میں
اب آنے کو ہیں بیبیاں باہر کوئی دم میں
سمجھاؤ انہیں اماں رہیں خیمے کے اندر
لو سانس اکھڑنے لگی دل ڈوب رہا ہے
نظروں میں میری زینب مضطر کی ردا ہے
عابد سے تھی امید سو وہ غش میں پڑا ہے
کیا ہوگا میرے بعد سکینہ کا مقدر
اے سرور و ریحان بیاں کیسے ہو منظر
شہ کہتے تھے اماں یہ کڑا وقت ہے مجھ پر
کس طرح کلیجے سے لگوں آپ کے اٹھ کر
چوموں گا قدم آپ کے اب میں لب کوثر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.