Mahrooma Maa, Mazlooma Maa, Madar e Man Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Dr. Ali Abbas Rizvi
ہوتے دیکھا جو اپنی آنکھوں سے ظلم شبر کبھی نہیں بھولے
کہتے تھے حسن یہ روکر محرومہ ماں، مظلومہ ماں، مادر من زہرا
تھا کیسا درد کا منظر جب تم پہ گرا تھا وہ در
ہوا آپ کا زخمی پہلو پھیلی تھی لہو کی خوشبو
جب یاد مجھے آتا ہے دل میرا پھٹا جاتا ہے
زد پہ تھا ہاتھ تمہارا درہ قنفذ نے مارا
بعد نانا کے لوگ بدلے ہیں کیا زمانے کی یہ خرابی ہے
جس نے گستاخی سب سے پہلے کی میرے نانا کا وہ صحابی ہے
وہ درد نہیں بھولے گا جو منظر میں نے دیکھا
وہ ہاتھ نہیں کیوں ٹوٹا تمہیں جس نے طمانچہ مارا
گرتے ہوئے تم کو دیکھا جب تم نے کہا یا بابا
چہرے پہ زخم نشاں تھا پہلو سے خون رواں تھا
جب خاک پہ گرتے دیکھا کچھ کر نا سکا میں تنہا
غش میں دیکھا تو پکارا ادرکنی میرے بابا
دیوار سے خون تازہ بہتے ہوئے میں نے دیکھا
نانا کو صدا دی آؤ اپنی بیٹی کو بچاؤ
میرے نانا کہاں ہو آجاؤ خاک پر ہے تمہاری لخت جگر
آپ جس کو سلام کرتے تھے ہائے شعلوں سے جل گیا وہ در
نانا یہ امت تیری جینے بھی نہیں اب دیتی
ہے ظلم و ستم کا طوفاں اور ہے تنہا میری ماں
تھی غش میں پڑی میری مادر فضہ نے اٹھایا آکر
تھیں پسلیاں ٹوٹی ساری تھی سانس میں بھی دشواری
تا عمر رضا یہ دیکھا معمول علی تھا ان کا
نہ بھول سکے یہ صدمہ کرتے تھے حسن بس نوحہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.