Teri Zahra Madinay Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Shehryar Mehdi
بہت روئی ہے اے بابا تیری زہرا مدینے میں
مجھے اہل مدینہ نے بہت مارا مدینے میں
میری تعظیم کی خاطر جہاں پر آپ رکتے تھے
جلانے آگئی امت وہ دروازہ مدینے میں
میں بیٹوں کو گواہی کے لئے لے کر گئی بابا
میرے حسنین کو ظالم نے جھٹلایا مدینے میں
بتاؤ رحمت عالم قیامت اور کیا ہوگی
زمیں پر منہ کے بل زہرا گری بابا مدینے میں
ملے بدلے میں زہرا کو تیری تحریر کے ٹکڑے
تیری بیٹی نے حق اپنا ہے جب مانگا مدینے میں
نمازیں جب بھی پڑھتی ہوں تو دکھتا ہے میرا پہلو
ستمگر نے کیا بابا ستم ایسا مدینے میں
ذرا دیکھو میں چلتی ہوں ضعیفوں کی طرح بابا
سہارا دے کے روتی ہے مجھے فضہ مدینے میں
وسیم ایسی غریبی تھی گلستان رسالت میں
دلاسہ بھی کوئی دینے نہیں آیا مدینے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.