Main Mohsin Hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Safi Raza
میں محسن ہوں
مری پہلو شکستہ ماں، میں محسن ہوں، میں محسن ہوں
مرے اوپر ستمگر نے قیامت کیسی ڈھائی ہے
ولادت ہونے سے پہلے شہادت میں نے پائی ہے
قسم مظلومیت کی ایسا میں مظلوم ہوں اماں
مری مظلومیت پہ غمزده ساری خدائی ہے
یہ کلمہ گو مری اماں تمہیں کتنا ستاتے ہیں
جو در رشک در جنت ہے اس در کو جلاتے ہیں
یہ سچ ہے میں ابھی دنیا میں آیا تو نہیں پھر بھی
تمہارے درد مجھ کو خون کے آنسو رلاتے ہیں
مسلمانوں نے آخر مجھ پہ کیسا ظلم ڈھایا ہے
کہ میرا بطن مادر میں مسلسل دل دکھایا ہے
بأی ذنب کی آیت کا میں مصداق اکمل ہوں
مرا دنیا میں آنے سے بھی پہلے خوں بہایا ہے
مرے جیسا کوئی مظلوم دنیا میں نہیں ہوگا
مری مظلومیت پہ گلستاں کا گلستاں رویا
میں اک ایسی کلی ہوں جو ابھی کھلنے نہ پائی تھی
کہ دست ظلم امت نے اسے آکر مسل ڈالا
غدیر خم سے یہ کیسی دغا کی ہے اس امت نے
مرے اوپر مسلسل کیوں جفا کی ہے اس امت نے
میں نانا سے سر محشر یہی پوچھوں گا اے اماں
مجھے کس جرم کی آخر سزا دی ہے اس امت نے
گھٹا ظلم و ستم کی کیسی چھائی اے مری اماں
کہ تم بین در و دیوار آئی اے مری اماں
تمہاری پسلیاں کچھ اس طرح ٹوٹیں کہ اس لمحہ
مرے کانوں تلک آواز آئی اے مری اماں
ولایت مرے بابا کی بچانے کے لیئے مادر
شکستہ پہلو تھامے تم گئی امت کے ہر در پر
ولایت کی حفاظت کے لیئے گر وقت آئے گا
تو میں ننھا مجاہد بھی فدا ہو جاؤں گا بڑھ کر
ستمگاروں نے یہ کیسا طمانچہ تم کو مارا ہے
تمہارے کان زخمی ہیں زمیں پر گوشوارہ ہے
ورم ہاتھوں پہ ہیں اور پسلیاں ساری شکستہ ہیں
مری آنکھوں میں اے اماں ہر اک خونی نظارہ ہے
محبان علی کو یہ مرا عنوان دے دینا
قیامت تک کے ہر اک درد کا درمان دے دینا
مری ماں کے شکستہ پہلو کی تم کو قسم شیعو!
ولایت کے لیئے تم سب بھی اپنی جان دے دینا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.