Haye Darbar Aa Gayi Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Muhammad Ali Moosa Baltistani, Rajab Ali Khan
کتنا مظلوم ہو گیا حیدر جس کے ہوتے ہوئے بھی رو رو کر
بھر نہ پائے گا جو قیامت تک زخم وہ دل پہ کھا گئی زہرا
سارا عالم ہے جس کے بابا کا اس کو محروم حق سے بھی رکھا
اور ستم یہ کہ حق جو مانگا تو تازیانے بھی کھا گئی زہرا
کیسا معیار صبر ہے دیکھو وہ علی بدر کا جو فاتح ہو
عدل تکتا رہا وہ امت کا اور صدمے اٹھا گئی زہرا
ہاتھ رہتا تھا صرف پہلو پر ہائے آنسو بہتے تھے درد سے اکثر
پھر بھی کلثوم اور زینب سے درد اپنے چھپا گئی زہرا
جس کے گھر میں ستارہ اترا تھا اس کا در قہر میں جلا ڈالا
جانے فضہ یا پھر علی جانے اشک کتنے بہا گئی زہرا
تیرا سایہ ہے سارے عالم پر ہائے غربت کا پر ہے یہ منظر
دھوپ میں اب بھی ہے لحد تیری بات یہ غم بڑھا گئی زہرا
غیب میں بھی سحاب قائم کے آج تک لب پہ بس یہ نوحہ ہے
دے کے اولاد کا لہو یا رب دین تیرا بچا گئی زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.