Masaib Zehra Ke Din Raat Haider Ko Rulate Thay
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Hasan Abbas Baqari
مصائب زہرا کے دن رات حیدر کو رلاتے تھے
علی تنہائی میں زہرا پہ جب آنسو بہاتے تھے
تڑپ کر کہتے تھے حیدر کبھی بھولیں گے نہ زہرا
ستم جتنے ہوئے تجھ پر کبھی بھولیں گے نہ زہرا
علی سے پوچھتا کوئی تری مظلومیت کی حد
بتاتے کیسے غاصب نے تھی کی تیری گواہی رد
کلیجہ رہ گیا کٹ کر کبھی بھولیں گے نہ زہرا
سند لے کر محمد کی ترا دربار میں جانا
علی کے سامنے غاصب کا ہنس کر تجھ کو جھٹلانا
قیامت خیز وہ منظر کبھی بھولیں گے نہ زہرا
تمہاری پسلیاں ٹوٹیں تمہارا پہلو وہ زخمی
تمہارا وہ تڑپنا زخموں کی شدت سے اے بی بی
وہ در گرنا ترے اوپر کبھی بھولیں گے نہ زہرا
مصائب کیسے کیسے سہہ کے دنیا سے ہوئی رخصت
علی اور اپنے حق کی ہے چکائی کس قدر قیمت
رہی تم جتنی ہو مضطر کبھی بھولیں گے نہ زہرا
لگائی آگ ظالم نے ہمارے در کو جب آ کر
پکارا جس طرح ظالم نے ہم کو اور پھر تجھ پر
وہ ڈھایا جیسے جلتا در کبھی بھولیں گے نہ زہرا
تجھے غم بی بی اتنا قتل محسن کا رلاتا تھا
کہ اس کی یاد میں تجھ کو نہ دن میں چین آتا تھا
وہ رونا راتوں کو اٹھ کر کبھی بھولیں گے نہ زہرا
اسد و احسن و غم خوارو ماتم دارو دیکھو تو
علی کے چہرے پر بہتے ہوئے آنکھوں سے اشکوں کو
لکھا اشکوں نے ہے بہہ کر کبھی بھولیں گے نہ زہرا
تمہارے خالی حجرے میں کبھی بچے جو جائیں گے
تری تسبیح اور خالی مصلی جب بھی دیکھیں گے
تو روئیں گے یہی کہہ کر کبھی بھولیں گے نہ زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.