Zakhmi Dar O Deewar Hain Ya Fatima Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Ali Shahid
زخمی در و دیوار ہیں یا فاطمہ زہرا
یاور ہیں نہ انصار ہیں یا فاطمہ زہرا
اس عالم غربت میں محمد کو صدا دو
فضہ مرے حسنین کو دامن میں چھپا لو
مشکل میں گرفتار ہیں یا فاطمہ زہرا
اک شہر محمد میں مددگار نہیں ہے
یثرب ہے کوئی شام کا بازار نہیں ہے
شعلے ہیں ستمگار ہیں یا فاطمہ زہرا
یوں تیر جفا مارا ہے سینے میں کسی نے
اک پھول کو مسلا ہے مدینے میں کسی نے
محسن کے عزادار ہیں یا فاطمہ زہرا
یوں سارے مدینے نے تجھے مل کے ستایا
جھٹلا کے ترے حق کو تجھے خون رلایا
غاصب سر دربار ہیں یا فاطمہ زہرا
اب بار گراں اٹھتا نہیں سوختہ جاں سے
گر جاتا ہے عباس کا سر نوک سناں سے
زینب سر بازار ہیں یا فاطمہ زہرا
تم خط ولایت کو کبھی بھول نہ جانا
تنہا ہو تو پھر فاطمہ زہرا کو بلانا
حیدر کی مددگار ہیں یا فاطمہ زہرا
یا فاطمہ یہ حیدر و شاہد کو دعا دیں
دنیا میں ہمیں یوسف زہرا سے ملا دیں
ہم تیرے عزادار ہیں یا فاطمہ زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.