Binte Payambar Karti Hain Noha
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Ali Naqvi
بنت پیمبر کرتی ہیں نوحہ
اے میرے بابا اے میرے بابا
جلتا ہوا در مجھ پہ گرایا
رونے پہ پہرے مجھ پر لگائے
تحریر کے تیرے ٹکڑے اڑائے
حق مانگنے پر ملا مجھ کو طعنہ
بعد آپ کے یہ بھی ظلم ہوا ہے
چھپ چھپ کے مجھ کو رونا پڑا ہے
بیٹی پہ تیری یہ وقت آیا
مجھ پر گرایا ہے جلتا ہوا در
اس پر سے گزرے قاتل ستمگر
پہلو ہوا میرا ہائے شکستہ
تحریر کے تیرے ٹکڑے اٹھا کر
آئی ہوں کس طرح نہ پوچھ گھر پر
ہوتا ہے میرا ٹکڑے کلیجہ
کیسے بتاؤں میں کیسی گھڑی ہے
بابا مصیبت کچھ ایسی پڑی ہے
رب میرا جانے یا جانے فضہ
غم یہ بتاؤ بھلاؤں گی کیسے
مجھ کو بتاؤ جیوں گی میں کیسے
دنیا میں محسن آنے نہ پایا
مشکل کشاء پہ مصیبت ہے کیسی
گردن میں حیدر کے باندھی ہے رسی
گلیوں میں ان کو ایسے پھرایا
رخسار میرے نیلے ہیں اب تک
کانوں سے بہتا ہے خون اب تک
قنفذ نے ایسا مارا طمانچہ
پیٹو سروں کو علی اور شکیل اب
رخصت ہے زہرا کی روتی ہیں زینب
حسنین بھی آج کرتے ہیں گریہ
قنفذ نے کچھ ایسا ظلم کیا ہے
اب ہاتھ اٹھانا بھی مشکل ہوا ہے
دشوار تسبیح لگتا ہے پڑھنا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.