Kalma parh parh ke musalmano ne dar e Zahra jala diya baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Mudassir Mehdi
کلمہ پڑھ پڑھ کے مسلمانوں نے در زہرا جلا دیا بابا
ٹھوکریں مار کر شقی نے در ہائے مجھ پر گرا دیا بابا
ہے جگر گوشہ رسول بتول آپ نے یہ کہا تھا امت سے
آپ کے بعد آپ کا فرماں ہائے سب نے بھلا دیا بابا
کر کے پامال میرے محسن کو تازیانہ مجھے لگایا ہے
ابھی سنبھلی نہ تھی طمانچے نے ہائے پھر سے گرا دیا بابا
نیل رخسار پر طمانچے کا گرد آنکھوں کے میرے حلقے ہیں
پسلیاں ٹوٹنے کی شدت نے میرا شانہ جھکا دیا بابا
میرے بچے نے اپنی آنکھوں سے مجھ کو لگتے طمانچہ دیکھ لیا
ہائے میرے حسن کو قسمت نے کیسا منظر دکھا دیا بابا
اپنا حق مانگنے گئی در در ساری گلیاں گواہی دیتی ہیں
ایک دو روز میں ہی امت نے سارا یثرب دکھا دیا بابا
ہم کو دربار میں کھڑا رکھا اپنی مسند سجا کے بیٹھا رہا
نکلی دربار سے جو ظالم نے فاطمہ کو گرا دیا بابا
اپنے بچوں کو دونوں ہاتھوں سے اب گلے میں نہیں لگا سکتی
میری اس بے بسی نے حیدر کو خوں کے آنسو رلا دیا بابا
ہے یہ دکھیا رسول کی دختر اب اسے اور نہ ستائے کوئی
سوچ کر یہ نشان قبر میرا خود علی نے چھپا دیا بابا
ہادی شکوہ یہی تھا زہرا کا چھین لیتے میرا فدک لیکن
کیسے امت نے مرتضی کی جگہ ایک غاصب بٹھا دیا بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.