Main Fatima Zahra Hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Wajhi Hasan Zaidi
جس وقت نبی زادی دربار سے گھر پہنچی
چہرے پہ تھکاوٹ تھی اور بالوں میں سفیدی تھی
زینب نے جو پوچھا کے تم کون ہو اے بی بی
سر اپنا اٹھا کر یہ زہرا نے کہا بیٹی
میں فاطمہ زہرا ہوں پہچان مرا چہرا
زینب میں تیری ماں ہوں
اسباب ضعیفی ہے دربار کا یہ صدمہ
زینب میں تیری ماں ہوں
میں کیسے سناؤں گی دربار کا جو غم ہے
خود دیکھ لے اے زینب اب میری کمر خم ہے
دربار میں امت نے حق چھین لیا میرا
زینب میں تیری ماں ہوں
بچوں کے سہارے سے میں آئی ہوں گھر زینب
پاؤں نہیں اٹھتے تھے مشکل تھا سفر زینب
یوں گرتے سنبھلتے ہی گزرا ہے مرا رستہ
زینب میں تیری ماں ہوں
میں ظلم وہ قنفذ کا بھولی ہوں کہاں زینب
چہرے پہ طمانچے کا باقی ہے نشاں زینب
تو دیکھ لے پاس آ کر ہے سرخ مرا چہرا
زینب میں تیری ماں ہوں
ظالم نے رلایا جب جھوٹی مجھے کہہ کہہ کر
روتا مجھے دیکھا تو سب ہنستے رہے مجھ پر
اماں کو دلاسہ دے سینے سے میرے لگ جا
زینب میں تیری ماں ہوں
جو میں نے سہیں تو نے تکلیفیں وہ دیکھی ہیں
پہلو بھی شکستہ ہے اور پسلیاں ٹوٹی ہیں
مجھ پر ہی تو ظالم نے دروازہ گرایا تھا
زینب میں تیری ماں ہوں
ظالم تیرے بابا کو جب گھر سے چلے لے کر
مارا تھا ستمگر نے درہ میرے ہاتھوں پر
ہے نیل یہ ہاتھوں پر اب تک اسی درے کا
زینب میں تیری ماں ہوں
دربار میں اے زینب چادر تھی مرے سر پر
لیکن تمہیں جانا ہے دربار میں بے چادر
یہ سوچ کہ کیوں نا ہو احساس مجھے تیرا
زینب میں تیری ماں ہوں
قربان ہو زینب یہ بیٹی کی صدا آئی
کیا حال ہوا میں بھی پہچان نہیں پائی
ذیشان و وجیہہ جب زہرا کا سنا نوحہ
زینب میں تیری ماں ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.