Chadar e Fatima
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Shadman Raza Naqvi
یا زہرا، یا زہرا
رزق ہے جنبش چادر فاطمہ
روزی عالمیں چادر سیدہ
اے مادر، بے کس مادر، مظلوم مادر
تری خاک پا سے نہ ہم سر اٹھائیں
وہیں پر اجل کو گلے سے لگائیں
رہے تری چادر کا سایہ سروں پر
شفاعت کے سائے میں ہم سر چھپائیں
فلک پر دلوں کے تجھی سے اجالا
جہانوں کو تیری دعا نے سنبھالا
ہوں کیسے ہی طوفاں ہوں کیسی قیامت
مصیبت سے تو نے ہمیشہ نکالا
یہ پلکیں اطاعت کی دائم بچھائیں
ہمیشہ اسی در پہ یہ سر جھکائیں
غلاموں کی خواہش دعا اور تمنا
گھرانے پہ زہرا کے جانیں لٹائیں
غضب ہے ترے گھر کا وہ در جلا تھا
جو باب شفا تھا جو باب عطا تھا
پیمبر بھی اس در پہ آتے تھے پیہم
خدا کی رضا تھا جو باب خدا تھا
عدو سے لڑیں بھی علی کو بچایا
سہا تازیانہ طمانچہ بھی کھایا
ولایت کی خاطر ہی محسن گنوایا
امامت کے منصب کو پھر بھی بچایا
علی کے گلے میں جو رسی بندھی تھی
مصیبت یہ زہرا کے دل پہ بڑی تھی
نہ تھا کوئی یاور غضب کی گھڑی تھی
علی کے وہ دامن کو پکڑے کھڑی تھی
یہ مخلص پہ اور شادماں پہ کرم ہیں
غم سیدہ میں جو آنکھیں یہ نم ہیں
مودت کی راہوں کے یہ ہمسفر ہیں
ولایت کے رستے پہ یہ ہم قدم ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.