Ya Ali Bismillah
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Rizwan Ali Zaidi
یاعلی حق مولا عشق نے در کھولا یاعلی بسم اللہ
دیکھتے ہی جلوہ جھومتا ہے کعبہ یاعلی بسم اللہ
جبریل پکارا میرے استاد علی ہیں
آغاز سے ہی میرے مجھے یاد علی ہیں
رب نے جو بھی پوچھا کہہ دیا اس لمحہ یاعلی بسم اللہ
سلمان کی گردوں پہ نظر تب سے جمی ہے
سرکار کے ہونٹوں پے ابھی ناد علی ہے
منتظر کب سے ہے معرکہ خیبر کا یاعلی بسم اللہ
سرکار کو سب چھوڑ کے جاتے ہیں احد میں
بوڑھے ہوں جواں ہوں بھلے اونچے ہوں وہ قد میں
اب نبی کو ڈھارس آپ سے ہے للہ یاعلی بسم اللہ
آواز کا آنا تو کبھی ہاتھ بڑھانا
معراج کی شب بھی یہ تیرا چھپنا چھپانا
رات ہے جلوؤں کی اس لیے یہ پڑھنا یاعلی بسم اللہ
جاتا نہیں کوئی یہاں مرحب کے مقابل
اب نور ہی آسکتا ہے اس شب کے مقابل
بھاگنے والوں پر کیا بھروسہ کرنا یاعلی بسم اللہ
تربت کے سوالوں کو ذرا دیر بھلا کے
مصروف زیارت ہیں میرے ساتھ فرشتے
حال دل سننے کو آئیے اب یا مولا یاعلی بسم اللہ
قرآن کا آغاز ہوا اسم علی سے
قرآن ہی کیا گن کی صدا اسم علی سے
خلقت عالم کی ابتدا ہے گویا یاعلی بسم اللہ
سیہون کی یہ دھرتی ہے علی والوں کی بستی
ہے نام علی چاروں طرف عشق کی مستی
لعل کے منگتوں کا ہے یہی اک نعرہ یاعلی بسم اللہ
توقیر کا خامہ ہے تو رضوان کی آواز
مدحت کی فضاؤں میں ہے الفاظ کی آواز
سنتے ہی یہ مدحت کہہ اٹھیں خود زہرا یاعلی بسم اللہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.