Kaha Shabbir Ne Paas Apne Bulao Amma
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syeda Amber Naqvi
کہا شبیر نے پاس اپنے بلاؤ اماں
اس طرح چھوڑ کے مجھ کو نہیں جاؤ اماں
ابھی نانا کا ہی غم بھول نہیں پایا ہوں
اب ترے جانے کا یہ درد بھلا کیسے سہوں
کچھ تو بولو نہ مجھے کچھ تو بتاؤ اماں
تم اگر مجھ کو بلاؤ گی تو میں آؤں گا
کوئی خواہش نہیں بس چاہتا ہے یہ دل مرا
صرف اک بار گلے مجھ کو لگاؤ اماں
اب بھلا کون یہاں ناز اٹھائے گا مرے
پیاس جب مجھ کو لگے گی تو کہوں گا کس سے
تم اٹھو اور ذرا پیار جتاؤ اماں
مجھ کو نانا کی احادیث بتائے گا کون
رات دن اب مجھے قرآن سنائے گا کون
اپنے شبیر کو آیات سناؤ اماں
مجھ کو معلوم ہے امت نے مظالم جو کیے
میرے بھائی کی شہادت نے رلایا ہے تجھے
ہو کے خاموش نہ درد اپنا چھپاؤ اماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.