Hasan Hussain Pukaray
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mukhtar Hussain Fatehpuri
قبر رسول پر یہی حسنین کے تھے بین
نانا تمہارے بعد نہ اماں نے پایا چین
حسن حسین پکارے اب آؤ اے نانا
ہماری اماں ہیں زخمی بچاؤ اے نانا
شکستہ ہو گیا پہلو ہماری اماں کا
ہمارا بھائی وہ محسن شہید ظلم ہوا
ہمیں نہ مار دیں ہم کو بچاؤ اے نانا
تمہارے جانے سے ماں کو بہت اذیت ہے
ہر وقت ہے ہر لمحہ اک مصیبت ہے
لحد سے اٹھ کے گلے سے لگاؤ اے نانا
وہ جانشین تمہارا ہمارا وہ بابا
گلا خدا کے ولی کا رسن سے باندھا گیا
گلا چھڑا کے گلے سے لگاؤ اے نانا
اٹھایا جلتا ہو در جو بی بی فضہ نے
تو دیکھا میخ گڑی ہے بدن پہ اماں کے
یہ کس خطا کی سزا ہے بتاؤ اے نانا
خدا ہی جانے کہ کب تک ستم اٹھانا ہے
ہمیں تو سر کو کٹانا ہے گھر لٹانا ہے
جہاں ہو تم وہیں ہم کو بلاؤ اے نانا
کسی نبی کے بھی بچوں پہ کیا یہ ظلم ہوا
جلا ہو در کہیں درہ کہیں طمانچہ لگا
ہم اہلبیت نبی ہیں بتاؤ اے نانا
حسن، حسین اے ماجد جو روئے زار و قطار
لرز رہی تھی وہاں قبر احمد مختار
بلک کے کہتے تھے بچے بچاؤ اے نانا
اے نانا قبر سے دیکھا تو ہوگا وہ منظر
گرا تھا جلتا ہوا در جو اماں کے اوپر
ہر ایک زخم پہ مرہم لگاؤ اے نانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.