Zehra ki duayein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mirza Sikander Ali
زہرا کی دُعائیں لو ماتم کرو سرور کا
عزادارِ حسین
غمگین فضائیں ہیں پُرسہ دو بہتر کا
عزادارِ حسین
لبریز ہوں دل اپنے بس جامِ مو،دت سے
گھبرائو نہ اے لوگو تم ایسی شہادت سے
حیدر کی شجاعت ہو اور جام ہو کوثر کا
عزادارِ حسین
زہرا کی دعائیں لو۔۔۔
عباس کے پرچم کے سائے میں جو آ جائے
حُر جیسے مقدر ہوں جنت کی ہوا پائے
پرچم ہے نگاہوں میں عباسِ دلاور کا
عزادارِ حسین
زہرا کی دعائیں لو۔۔۔
سینے پہ لگی برچھی صورت تھی نبی جیسی
اکبر کی صدا آئی لو بابا خبر میری
وہ جان تھا لیلیٰ کا ماتم کرو اکبر کا
عزادارِ حسین
زہرا کی دعائیں لو۔۔۔
میدان میں لے آئے شاہ آخری دلبر کو
اک تیرِ تبسم سے بہلا دیا لشکر کو
وہ فاتح کربلا ہے ماتم کرو اصغر کا
عزادارِ حسین
زہرا کی دعائیں لو۔۔۔
عابد کو رُلایا تھا خوں ایسے لعینوں نے
بے مکھنہ و چادر کے تھی آلِ نبی بن میں
ماتم کرو عابد کا اور زینبِ مضطر کا
عزادارِ حسین
زہرا کی دعائیں لو۔۔۔
اظہر نے لکھا نوحہ یہ کیسی قیامت کا
آنسُو جو نکل آیا پروانا ہے جنت کا
ہو رُتبہ حاصل جو میثم و قمبر کا
عزادارِ حسین
زہرا کی دعائیں لو۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.