Fatima Khamosh Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Meesam Kashmiri
سب کے چہرے پہ اداسی تھی علی کا گھر تھا
فاطمہ زہرا کی میت پہ عجب منظر تھا
گھر علی کا رو رہا ہے فاطمہ خاموش ہے
ہر طرف ماتم بپا ہے فاطمہ خاموش ہے
دیکھو اے اہل مدینہ اب وہ زہرا چل بسی
جس کے رونے سے پریشانی تمہیں ہوتی رہی
چین تم کو مل گیا ہے فاطمہ خاموش ہے
ماں کی میت سے لپٹ کر کیوں نہیں روئے حسین
لوریاں اب کون دے گا کس طرح سوئے حسین
اس کو یہ صدمہ بڑا ہے فاطمہ خاموش ہے
دیکھا جب اماں کے چہرے پر طمانچے کا نشاں
ہوگئے مولا حسن کی آنکھ سے آنسو رواں
حال بیٹا پوچھتا ہے فاطمہ خاموش ہے
جانتی ہیں فاطمہ کیوں ظلم ڈھانے آئے تھے
وہ علی کی دشمنی میں گھر جلانے آئے تھے
جب سے دروازہ گرا ہے فاطمہ خاموش ہے
درد میں بھی مسکرائی وہ علی کو دیکھ کر
پسلیاں ٹوٹیں شکستہ ہوگیا پہلو مگر
صبر کی یہ انتہا ہے فاطمہ خاموش ہے
میں تمہاری لاڈلی ہوں ماں مجھے آواز دو
ماں کے قدموں سے لپٹ کر رو کے کہتی ہے اٹھو
جب سے زینب نے سنا ہے فاطمہ خاموش ہے
میثم و ذیشان گھر سے جب جنازہ اٹھ گیا
خود در و دیوار نے رو رو کے یہ نوحہ کیا
گھر یہ ویرانہ ہوا ہے فاطمہ خاموش ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.