Ghar Jalanay Aaye Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Aqeel Abbas Makhraj
ہائے زہرا کا مسلماں گھر جلانے آئے ہیں
مصطفی کو قبر میں بھی یہ رلانے آئے ہیں
اس کو پہچانو اے لوگو یہ ہے بنت مصطفی
قبر زہرا کو علی کیوں کر چھپانے آئے ہیں
کل کو بخن کہہ رہے تھے حیدر کرار کو
باندھ کر رسی میں حیدر کو لے جانے آئے ہیں
آپ سے دعوی وفاداری کا جو کرتے رہے
آج لے کر وہ میرے گھر تازیانے آئے ہیں
ہائے در جلتا ہوا جب سیدہ پر گرا
آگ سے حسنین مادر کو بچانے آئے ہیں
تیری زہرا اپنے گھر میں رو نہیں سکتی تجھے
ہائے کیسے غربتوں کے یہ زمانے آئے ہیں
سوچ کر روتا ہے قنبر تھے وہ کیسے کلمہ گو
کعبے کا جو گھر تھا کعبہ وہ گرانے آئے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.