Shehzadi e jannat ko ummat ne sataya hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Sagheer Hasan Naqvi, Hadi Hasan Naqvi
شہزادی جنت کو امت نے ستایا ہے
جلتا ہوا دروازہ پہلو پہ گرایا ہے
بھولی ہی نہ تھیں اپنے بابا کا ابھی صدمہ
محسن کی جدائی کا پھر زخم ملا تازہ
دنیا نے دکھے دل کو زہرا کے دکھایا ہے
معصومہ کے پہلو میں تھا درد قیامت کا
لیکن نہ کیا پل بھر اظہار مصیبت کا
غم اپنا علی سے بھی زہرا نے چھپایا ہے
کلثوم تڑپتی ہیں دل پھٹتا ہے زینب کا
منہ تکتے ہیں رہ رہ کے حسرت سے علی سب کا
اک ابر مصائب کا سادات پہ چھایا ہے
اس عالم غربت میں اب کون دلاسے دے
سر پیٹ کے روتے ہیں کونین کے شہزادے
حسنین کو قسمت نے اماں سے چھڑایا ہے
منظر وہ قیامت تھا تدفین کی منزل کا
آنکھوں سے ٹپکتا تھا رہ رہ کے لہو دل کا
زہرا کو علی نے جب تربت میں لٹایا ہے
کب ماں کو گوارا ہے کہ اس کا پسر روٹھے
زہرا کی صدا گونجی خود بند کفن ٹوٹے
اے میرے حسین آجا اماں نے بلایا ہے
آنکھوں میں ابھر آیا جلتا ہوا دروازہ
زہرا کی شہادت کا یہ درد بھرا نوحہ
سجاد نے اے اختر جس وقت سنایا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.