Hum Dekhenge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Nadeem Sarwar
ہم دیکھیں گے لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
العجل، العجل، العجل، العجل
یابن الزہرا، یابن الزہرا
یاسیدی، یامرشدی، یامولائی یا عصر الزماں
شام و سحر، اے راہبر، اے تاجدار کون و مکاں
نور خدا اے منتظر ہے منتظر یہ سارا جہاں
کہتے ہیں سب جن و بشر ارض و سماں دشت و جبل
ہیں مشکلیں لاکھوں مگر ہے مشکلوں کا تو ہی حل
آنے لگی دیکھو صدا حی علی خیر العمل
وہ روز کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوح ازل پہ لکھا ہے
جو تیرا ہے جو میرا ہے
کونین میں جس کا چرچا ہے
جب لوح و قلم کے چہرے سے
پردے سرکائے جائیں گے
کچھ رات گئی کچھ باقی ہے
پردوں میں سحر کچھ کہتی ہے
دل پر جو یہ دستک ہوتی ہے
غیبت میں کوئی اک ہادی ہے
جو حاضر و ناظر و قائم ہے
وہ آئیں گے ہاں آئیں گے
ہاں دیکھ بدلتے موسم کو
کیا ہوگیا نظم عالم کو
چین آتا نہیں ہے آخر کیوں
بے چینی نسل آدم کو
دینے دے صدا اس قائم کو
ہر الجھن وہ سلجھائیں گے
یہ جعفر صادق نے ہے کہا
وہ روز جمعہ ہے عاشورہ
جب ان کی سواری آئے گی
تعظیم کرے گی کرب و بلا
کعبے سے اذاں پھر گونجے گی
ایک علم لہرائیں گے
وہ مسجد کوفہ میں آکر
مجلس کا سجائیں گے منبر
وہ پرسہ لیں گے دنیا سے
شبیر کا خود ذاکر بن کر
زینب کے مصائب کر کے بیاں
منبر پہ ہی غش کھا جائیں گے
آنکھوں میں امام زمانہ کی
رہتی ہے سدا اکسٹھ ہجری
کہتے ہیں زیارت ناحیہ میں
میں بھول نہیں سکتا ہوں کبھی
مابین زمین و زین جو تھا
وہ لاشہ بھول نہ پائیں گے
پیغام امام زمانہ ہے
گر جلد مجھے بلوانا ہے
تقوے کے مصلے پر جا کر
پیغام امن پھیلانا ہے
جب علم کے دیپ جلاؤ گے
ہم غیبت سے آجائیں گے
تعجیل ہو اب ابن زہرا
ورد ریحان و سرور کا
دنیا کو ضرورت آپ کی ہے
دیتی ہے صدائیں کرب و بلا
وہ روز کہ جس کا وعدہ ہے
وہ وعدہ آپ نبھائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.