Zehra ki dua hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Hadi Ali Khan Muslim
زہرا کی دُعا ہے یہ ماتم
یہ ماتم کیسے رُک جائے
کونین کی ہر دولت دے کر
اس غم کی حفاظت کرنا ہے
شبیر کی خاطر جینا ہے
شبیر کی خاطر مرنا ہے
یہ جسم رہے یا مٹ جائے
مظلوم کا ماتم کرنا ہے
زہرا کی تمنا پوری ہو
یہ جان رہے یا مٹ جائے
زہرا کی دُعا ہے۔۔۔
اس پرچم کی عظمت کے لیئے
عباس نے بازو دے ڈالے
اس پرچم کی عزت کے لیئے
غازی نے سہے دل پر بھالے
اس پرچم کے مشکیزہ سے
لپٹے ہیں سکینہ کے نالے
عباس ِعلی کا پرچم ہے
یہ پرچم کیسے جُھک جائے
زہرا کی دُعا ہے۔۔۔
سالارِ حُسینی کیا کہنا
معراجِ وفا سر تاجِ وفا
ہر موج تڑپتی ہے اب تک
ساحل سے جو توں پلٹا پیاسا
تھاحُکمِ حُسینی جنگ نہ کی
ہر وار سہا ہر ظُلم سہا
تھا ہوش میں جب تک فکر یہ تھی
پیاسی نہ سکینہ رہ جائے
زہرا کی دُعا ہے۔۔۔
جب تک یہ سکت اس جسم میں ہے
حق اپنا ادا کر دینا ہے
اس ما جو سعادت دے ہم کو
یہ جان فِدا کر دینا ہے
یا اشک سے یا خونِ دل سے
اس دامن کو بھر دینا ہے
آئی ہے یہاں اک شہزادی
اُمید کا دامن پھیلائے
زہرا کی دُعا ہے۔۔۔
وہ وقت ہے اب تک آنکھوں میں
تھا خون میں غلطاں ابنِ علی
اور گونج رہی تھی مقتل میں
فریاد و فُغاں اک دُکھیا کی
سینے سے بہیں خوں کی دھاریں
اور ہاتھ نہ رُکنے پائے کبھی
مظلوم کا ماتم ہوتا رہے
زہرا کی صدا جب تک آئے
زہرا کی دُعا ہے۔۔۔
یہ ماتم ہے ھل من کی صدا
ہر اشک ہے جذبہ نُصرت کا
یوں حق کی طرف آ جانے کا
حاصل ہے ابھی تک اک موقع
پہچان ضمیر و دل کی صدا
اس ماتم میں شامل ہو جا
شبیر بُلاتے ہیں اب تک
گر حُر ہو کہیں تو آ جائے
زہرا کی دُعا ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.