Jab hui mujh par ataye Askari
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan Askari (a.s)
جب ہوئی مجھ پر عطائے عسکری
تب لکھی میں نے ثنائے عسکری
آیہء تطہیر دم کی کلک پر
لکھنے بیٹھا پھر ثنائے عسکری
مثل قرآں پاک ہیں الفاظ سب
میں نے جو لکھے برائے عسکری
ایک سورہ ہی نہیں قرآن سب
رہتا ہے مدحت سرائے عسکری
ہوگئے روشن، ملی خیرات میں
چاند تاروں کو ضیائے عسکری
رحمتیں اور برکتیں نازل ہوئی
آپ جب بھی مسکرائے عسکری
ہو مبارک آپ کو مولا نقی
آپ کے دامن میں آئے عسکری
پہنچ جائے خالق اکبر تلک
معرفت تیری جو پائے عسکری
سر بلندی چاہتا ہے گر کوئی
تیرے در پر سر جھکائے عسکری
عمر بھر انکی ثنا لکھتا رہوں
خود اگر مجھ سے لکھائے عسکری
میری بخشش کے لیے کافی ہے یہ
گر ملے جو خاک پائے عسکری
آج بن مانگے ہی سب مل جائیگا
آج ہے شاداں خدائے عسکری
مجھ پہ خالق کا ہے یہ فضل و کرم
میں ازل سے ہوں گدائے عسکری
میں، میرے ماں باپ اور اجداد سب
ہیں دل و جاں سے فدائے عسکری
ایک پل میں پہنچ جاؤں سامرہ
محتشم کو گر بلائے عسکری
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.