Aisa Bana Main Sarban Sarban
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nadeem Sarwar
واپس مدینے آگیا لو کارواں اجڑا ہوا
اجڑی تھیں ساری بیبیاں سجاد کا نوحہ یہ تھا
روئیں گے طوق و بیڑیاں وہ شام اور میں الاماں
ایسا بنا میں ساربان مولا غمزدہ ناتواں ساربان
لوگو مدینہ لٹ گیا کوئی نہیں میرے سوا
داغوں سے ہے سینہ بھرا تنہا کروں کیا کیا بیاں
تھا جب تلک وہ مہرباں عباس میر کارواں
مارا گیا کیا نا گہاں آخر لیے ان کا نشاں
کتنا کٹھن تھا وہ سفر نیزوں پہ تھے پیاروں کے سر
اٹھتی نہ تھی میری نظر بے پردہ بہنیں اور ماں
غم تھا قیامت سے بڑا چاروں طرف تھے اشقیا
ناموس میری بے ردا روتا تھا سن سن کر اذاں
کیا رونق بازار تھی پتھر کی بھی بوچھار تھی
اور وہ ہنسی کفار کی خموش تھی میری زباں
اس شام کے بازار نے وہ غم دیئے دربار نے
جب میں لگا للکارنے دینے لگے ظالم اذاں
ریحان و سرور عمر بھر آنکھیں رہیں گی نوحہ گر
جس وقت فرش درد پر نوحے میں یہ ہو گا بیاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.