Kya Muhammad Ka Pyara Nahi Hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Ali Shanawar, Ali Jee
میرا نانا نبی میری ماں سیدہ میرا بابا علی میرا بھائی حسن ہم ہی ہیں پنجتن میری کیا ہے خطا
مجھ پہ کیوں بند کرتے ہو پانی
کیا محمد کا پیارا نہیں ہوں
کیا میں زہرا کا جایا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسہ نہیں ہوں
میرے نانا نے کلمہ سکھایا
اور قرآن تم کو سنایا
کیا میں نانا کا سایہ نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسہ نہیں ہوں
وہ مدینہ جہاں میرا گھر ہے
اور مسجد میں اس گھر کا در ہے
کیا میں اس گھر میں کھیلا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسہ نہیں ہوں
چکیاں پیس کر ماں نے پالا
مجھ کو نانا نے جھولا جھلایا
اپنا بچپن میں بھولا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسہ نہیں ہوں
کملی والے کے لب چومتا تھا
کتنا پیارا میرا بچپنا تھا
کیا میں ان کا دلارا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسہ نہیں ہوں
میں جو پانی کبھی مانگتا تھا
کیوں تڑپتی تھی ماں اب میں سمجھا
پاس اصغر کے جاتا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسہ نہیں ہوں
میں جو چاہوں برس جائیں بادل
خوں میں ڈوبا نظر آئے مقتل
جنگ کرنے میں آیا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسہ نہیں ہوں
اک صدا تھی یہ ریحان و سرور
کہہ رہے تھے حسین ابن حیدر
کیا میں مہمان آیا نہیں ہوں
کیا نبی کا نواسہ نہیں ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.