Haye Ghurbat e Zahra Haye Turbat e Zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Dr. Aamir Rizvi
ہائے غربت زہرا ہائے تربت زہرا
نوحہ کناں ہے غربت تربت پہ فاطمہ کی
ٹوٹی ہوئی ہیں قبریں اولاد مصطفی کی
ٹوٹی جو قبر ان کی تو بولیں رو کے زہرا
اچھا ہوا نجف میں ہوئے دفن جا کے مولا
کیا ہوتا گر جو ہوتی یہاں قبر مرتضی کی
دروازہ فاطمہ پر کل لوگوں نے گرایا
اور آج فاطمہ کا روضہ بھی آ کے ڈھایا
تعظیم کی گئی ہے یوں بنت مصطفی کی
برسا لو تیر آ کے تربت پہ میری لیکن
روضہ بنا دو زہرا کی قبر پہ کسی دن
آواز ہے یہ آتی تربت سے مجتبی کی
اولاد مصطفی کی قبروں پہ کوئی نہ آئے
نہ کوئی پھول ڈالے نہ کوئی دیا جلائے
کیسی یہ مصطفی سے امت نے ہے وفا کی
زہرا کے غم میں ماتم ہر ماتمی کرے گا
پھر جنت البقیع میں فرش عزا بچھے گا
مجلس پڑھیں گے مہدی جب آ کے فاطمہ کی
دادی کو دکھ سنانے واپس وہ آ سکی نہ
ہائے دفن ہو گئی ہے زنداں میں ہی سکینہ
زہرا سے دور کتنی ہے قبر بے خطا کی
سجاد اور باقر، صادق کا ہے یہ نوحہ
جن لوگوں نے اسد تھا حق فاطمہ سے چھینا
مسمار کر کے قبریں اسی نسل نے جفا کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.