Aye Zahra Ke Baba Aye Shah E Madina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
اے زہرا کے بابا اے شاہ مدینہ یوں
بیٹی کو تیری ستایا گیا ہے
شکستہ ہے پہلو شکستہ ہے بازو
لہو فاطمہ کا بہایا گیا ہے
مدینے کی کیا تھی میں حالت بتاؤں
تمہیں سیدہ کی مصیبت بتاؤں
کبھی آگ در پر لگائی ہے اس کے
کبھی ہاتھ اس پر اٹھایا گیا ہے
صدا آ رہی تھی یہ گھر یہ مٹا دو
جو رہتے ہیں گھر میں انہیں بھی جلا دو
طہارت کا کعبہ جلانے کی خاطر
جماعت کو ساری بلایا گیا ہے
کوئی بھی نہ سمجھا شہ لافتی کو
یہ غم کھا گیا ہے تیری فاطمہ کو
مدینے کی گلیوں میں قیدی بنا کر
تیرے جانشیں کو پھرایا گیا ہے
نہ اٹھتے تھے بچے نہ رکتے تھے آنسو
سنبھالے فرشتوں نے دونوں کے بازو
بڑی مشکلوں سے جنازے سے ماں کے
حسین و حسن کو ہٹایا گیا ہے
علی مرتضی کی عجب تھی غریبی
تیری لاڈلی پر ہنسے جب نمازی
سند کردی ٹکڑے مذاق اس طرح سے
تیری سیدہ کا اڑایا گیا ہے
گری خاک پر عرش پر رہنے والی
شکستہ ہوئی اس کے کانوں کی بالی
لہو چشم زہرا میں بھرنے لگا تھا
طمانچہ ہی ایسا لگایا گیا ہے
علی کو جو مسجد بلایا گیا تھا تیری لاڈلی کو جلال آگیا تھا
علی نے دیا واسطہ اپنے حق کا مدینے کو ایسے بچایا گیا ہے
علی نے بنائی تھیں چالیس قبریں
پتا پوچھتی ہیں تکلم کی آہیں
زمین مدینہ میں جانے کہاں پر خزانہ تمہارا چھپایا گیا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.