Gham Sakina Ko Milay Itnay Musalmano Se
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
غم سکینہ کو ملے اتنے مسلمانوں سے
مر گئی پر نہ کبھی ہاتھ ہٹے کانوں سے
شام جاتے ہوئے ناقے سے گری یوں بچی
مشک غازی کی گری جیسے کٹے شانوں سے
چونک اٹھتی تھی مدینے میں یہ کہہ کر بانو
کوئی آواز مجھے دیتا ہے ویرانوں سے
کتنی بے رحمی سے ظالم نے اتارے وہ گوہر
شہ نے بیٹی کو جو پہنائے تھے ارمانوں سے
مجھ کو کرتے میں ہی دفنانا سکینہ نے کہا
مت کفن مانگنا اے بھائی مسلمانوں سے
کوئی غیبت میں انھیں دیکھ کے خوں روتا ہے
رستا رہتا ہے لہو آج بھی جن کانوں سے
سب چلے جاتے ہیں شبیر کو رو کر اکبر
ایک بچی نہیں جاتی ہے عزا خانوں سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.