Waqt Sajjad Ne
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Nadeem Sarwar
وقت سجاد نے کیسے وہ گزارا ہوگا
نام زینب کا جو غیروں نے پکارا ہوگا
یا رب کوئی مل جائے نہ پہچاننے والا
بازار میں سجاد دعا مانگ رہا ہے
لو حسین ابن علی پیاسے ذبح ہونے لگے
کتنا شرمندہ وہ دریا کا کنارا ہوگا
وہ گرا زین سے زینب کی ردا کا ضامن
کون اب فاطمہ جائی کا سہارا ہوگا
سر میدان تو جانے تو لگا ہے اصغر
کس طرح تیرے بنا ماں کا گزارا ہوگا
نوک نیزہ پہ بہانے لگے آنسو مولا
پھر سکینہ کو کسی شخص نے مارا ہوگا
روز محشر کا ہمیں ڈر نہیں کوئی شوکت
ہاتھ شبیر کے قدموں پہ ہمارا ہوگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.