Ro ke bibi ne kaha shaam ke bazaar mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Shaam recited by Nida-e-Gham Sajjad Bukhari Group
رو کے بی بی نے کہا شام کے بازار میں
ظلم کی ہے انتہا شام کے بازار میں
حوصلہ دیتی تھی زینب قافلہ سالار کو
آگیا وہ شہر کہنا پڑ گیا بیمار کو
ماں میں زندہ مر گیا شام کے بازار میں
میرا نانا ہے محمد اور زہرا میری ماں
شام کے حاکم سنو ہو رہی ہے جو اذاں
یہ ہماری ہے فتح شام کے بازار میں
دیکھے نہ جس نے محمد آج آ کے دیکھ لے
کہتے تھے سجاد میرا ہائے اکبر نیزے پہ
ہے شبیہ مصطفی شام کے بازار میں
بہن کا لاشہ اٹھائے شامیوں کے درمیاں
تم یہاں پردیسیوں کو دفن کرتے ہو کہاں
پوچھ کر رویا بڑا شام کے بازار میں
نیزے پر قرآن پڑھتا جس کا سر بھائی میرا
میں بنی ہاشم کی عزت میں ہوں بنت مصطفی
آج ہوں میں بے ردا شام کے بازار میں
برسے پتھر اس طرح زخمی ہر قیدی کا سر
دیکھ کر سجاد روئے میرے مولا نیزے پر
جو ظلم ہائے ہوا شام کے بازار میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.