Hum aise wafa kesh yahan chand rahay hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup
ہم ایسے وفا کیش یہاں چند رہے ہیں
آزاد منش ہو کے بھی پابند رہے ہیں
کہنے کو تو اچھے تھے مگر بہت دوست ہمارے
افسوس کہ ہمدرد مگر چند رہے ہیں
دیکھے کوئی ہم اہل جنوں کا یہ کرشمہ
ہم جیسوں کے مرہون خرد مند رہے ہیں
یہ ظرف ہمارا ہے وگرنہ کہاں سب لوگ
حالات دگر گوں میں بھی خورسند رہے ہیں
یوں عالم تنہائی میں کٹتے ہیں شب و روز
جس طرح کہ مدت سے نظر بند رہے ہیں
اس دور میں بے لوث محبت کہاں ممتاز
سب اپنے ہی مطلب کے غرض مند رہے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.