Hakeem Khaleeq Hussain Mumtaz Se Mera Taluq
Noha Lyrics & Urdu Writeup
حکیم خلیق حسین ممتاز سے میرا تعلق اتنا ہی پرانا
ہے جتنا کہ شاعری سے کیونکہ جب میرے شعری
سفر کا آغاز ہوا تو سیالکوٹ کی ادبی شخصیات میں وہ
پہلے شخص تھے جن کے اخلاق اور محبت نے دامن
دل کو کھینچا۔ یوں کہیے کہ ان کا خلیق ہونا ہی انہیں
دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔
پیڑ کا اگ جانا کوئی بڑی بات نہیں۔ پیڑ اگانا
زیادہ اہم بات ہے۔ حکیم صاحب نے مجھ جیسے کتنے
ہی نونہالان ادب کی آبیاری کی ہے جو آج گلستان
ادب میں لہلہا رہے ہیں۔ ان کے یہی اخلاقی اور
محبت آمیز رویے انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ ان
کی شاعری میں جھلکتے ہیں۔ انہیں شعر کہنے پر جو
قدرت حاصل ہے وہ بلاشبہ خدا کے کرم کے بغیر ممکن
نہیں ۔ ان کی شاعری میں کلاسیکیت اور جدیدیت
کی جو خوبصورت آمیزش ہے وہ کم از کم سیالکوٹ کی
سطح پر کسی اور کے ہاں نظر نہیں آتی۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.