Islam Ki Tarweej Ka Unwan Khadija
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Khadija (s.a)
اسلام کی ترویج کا عنوان خدیجہ
ہر صاحب ایمان کا ایمان خدیجہ
ارمان خدیجہ تھے نبی ہم نے یہ مانا
پیغمبر آخر کا تھیں ارمان خدیجہ
خاتون جناں جس کی ہے بیٹی یہ وہی ہیں
قرباں تیری عظمت پہ دل و جان خدیجہ
اسلام ہے احسان مسلمانوں پہ رب کا
اسلام پہ ہے آپ کا احسان خدیجہ
گر دین کی تبلیغ میں زر تیرا نہ ہوتا
یہ دین نہ چڑھتا کبھی پروان خدیجہ
یہ مجلس شبیر ہے جنت کی بشارت
جاری ہے تیرا آج بھی فیضان خدیجہ
توصیف تیری ہو نہیں سکتی ہے بشر سے
لکھ ڈالے اگر لاکھ بھی دیوان خدیجہ
دختر ہے تیری چادر تطہیر کی مالک
شوہر ہے تیرا بولتا قرآن خدیجہ
منکر تیری عظمت کا اگر کوئی بشر ہے
بخشش کا نہیں پھر کوئی امکان خدیجہ
کہنے کو تو ازواج محمد ہیں کئی اور
ہے سب سے جدا آپ ہی کی شان خدیجہ
ریحان ثنا مادر زہرا کی رقم کر
یہ جان کے بخشش کا ہیں سامان خدیجہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.