Alam Ghazi Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Sajjad Zaidi, Meesam Zaidi, Rizwan Zaidi
علم غازی کا، علم غازی کا
باطل کا دم گھٹتا ہے یہ جب بھی کہیں اٹھتا ہے
روشن ہے چراغ حق جس سے وہ اس کے پھریرے کی ہے ہوا
عباس سے نسبت ہے اس کو ہے سر پہ اسی کے تاج وفا
توفیق عزا دیتا ہے پیغام وفا دیتا ہے
اعجاز عطش دکھلاتا ہے مفہوم عطا سمجھاتا ہے
اک مشک لئے یہ آتا ہے اور ابر کرم برساتا ہے
جب لطف و کرم کرتا ہے ہر جھولی کو بھرتا ہے
غازی نے وفا کے جلوؤں سے اس طرح سجایا ہے یہ علم
تقریب حلف برداری میں ولیوں نے اٹھایا ہے یہ علم
پیمانہ سالاری ہے مینار وفاداری ہے
حیران ہیں یوسف بھی جس پر پائی ہے جوانی بھی ایسی
ولیوں کی طرح یہ چلتا ہے قامت ہے فرشتوں کے جیسی
جب مجلس میں آتا ہے کونین پہ چھا جاتا ہے
جب وقت کڑا آ جاتا ہے شبیر کے غمخواروں کیلئے
شیروں کی طرح سے اٹھتا ہے مولا کے عزاداروں کیلئے
آندھی سے الجھ پڑتا ہے طوفانوں سے لڑتا ہے
جو حاضر ہونا چاہتے ہیں دربار امامت میں دل سے
نزدیک بلاتا ہے ان کو پنجے سے اشارے کر کر کے
منزل کی خبر دیتا ہے خود زاد سفر دیتا ہے
اللہ رے اس کا جاہ و حشم چودہ سو برس کا ہے یہ علم
نہ اس پہ ضعیفی آئی ہے نہ اس کی کمر میں آیا ہے خم
عظمت کا نشاں ہے گوہر صدیوں سے جواں ہے گوہر
تاریخ گواہی دیتی ہے کوئی ثانی نہیں اس پرچم کا
زندہ ہے اگر بینائی تیری اے منکر غور سے دیکھ ذرا
سب جھنڈے ہو گئے ٹھنڈے اونچا ہے خدا کے بندے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.