Jab Zano-e-Hussain Pe Abbas Mar Gaye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Haider Rizvi
جب زانوئے حسین پہ عباس مر گئے
صدمے غضب کے سبط نبی پر گزر گئے
خنجر الم کے دل سے جگر تک اتر گئے
چلاتے تھے کہ شیر ہمارے کدھر گئے
واحسرتا کہ بیکس و بے یار ہو گئے
سر کیسے پیٹیں ہاتھ تو بیکار ہو گئے
شبیر پہ آیا ہے قیامت کا یہ لمحہ
ہے سامنے بھائی کے پڑا بھائی کا لاشہ
عباس کی اک آنکھ میں خوں ایک میں ہے تیر
ہاں خون میں ڈوبی ہوئی حیدر کی ہے تصویر
یہ دیکھ کے شبیر کا پھٹتا ہے کلیجہ
شبیر کی اس غم سے کمر ٹوٹ گئی ہے
سوچو تو ذرا کیسی قیامت کی گھڑی ہے
مقتل میں شہ دین سے سنبھلا نہیں جاتا
اب عون و محمد نہیں اکبر بھی نہیں ہے
عباس سا دنیا میں برادر بھی نہیں ہے
پردیس میں اب کون ہے سرور کا سہارا
بازو بھی نہیں جسم پہ عباس جری کے
بکھرے ہوئے ٹکڑے ہیں سبھی ابن علی کے
منظر ہے قیامت کا بیاں ہو نہیں سکتا
ازلان بیاں کیسے ہو حیدر وہ قیامت
دیکھی نہیں جاتی تھی شہ دین کی حالت
عباس کا سر جس گھڑی زانوں پہ رکھا تھا
خیمے سے یہ سب دیکھتی ہیں زینب دلگیر
غازی کے جنازے پہ گرے حضرت شبیر
رونے کو مدینے سے چلی آئی ہے زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.