Tadap raha hai watan mein ghulam ae maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Askari Hasan Zaidi
تڑپ رہا ہے وطن میں غلام اے مولا
مجھے بھی لے چلے اس بار کوئی کرب و بلا
میں سر کو پیٹ کے روؤں گا آپ کے در پر
کبھی صغیر پہ قاسم پہ اور اکبر پر
حرم میں آ کے یوں دینا ہے آپ کو پرسہ
میں دسویں شب کو لہو اپنا سب بہا دوں گا
یوں پرسہ مولا کو ہر اک شہید کا دوں گا
لپٹ کے جالی سے رونا ہے شاہ کرب و بلا
عبادتوں کی ہو معراج گر حرم ہو ترا
میں دیکھ پاؤں گا سجدے میں جا کے اپنا خدا
کروں گا کرب و بلا جا کے جس گھڑی سجدہ
ذرا سا تربت غازی سے میں لے کر پانی
بہا کے قبر سکینہ پہ میں کہوں گا یہ ہی
چچا نے بھیجا ہے بی بی یہ آپ کو کوزہ
میں جا کے تلہ زینب پہ رو کے سوچوں ذرا
کے کیسے دیکھا تھا بھائی کے سر کو ہوتے جدا
بپا ہو مجلس بنت علی شیر خدا
جہاں پہ حضرت عباس کے کٹے بازو
حسن کے لال کا جس جا بکھر گیا تھا لہو
بنا کے خاک مجھے اس جگہ اڑا دے ہوا
نجف میں آپ کے بابا سے لے کے اذن سفر
قدم بڑھاؤں گا دل میں خیال یہ لے کر
سفر وہ شام کا بنت علی نے کیسے کیا
نظر جو آئے گا مجھ کو حسین کا روضہ
لبوں کو سی کے سناؤں گا آنسوؤں سے صدا
ہیں مشکلوں سے میری آپ آشنا مولا
یہی ہے ہر گھڑی عاصم کی عسکری کی دعا
نہ آنکھ بند ہو جب تک نہ دیکھے کرب و بلا
خدا ملا دے اسی خاک میں خمیر مرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.